؛أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ؛بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ يٰۤـاَيُّهَا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا لَا تَسۡــئَلُوۡا عَنۡ اَشۡيَآءَ اِنۡ تُبۡدَ لَـكُمۡ تَسُؤۡكُمۡ‌ۚ وَاِنۡ تَسۡـئَـلُوۡا عَنۡهَا حِيۡنَ يُنَزَّلُ الۡقُرۡاٰنُ تُبۡدَ لَـكُمۡ ؕ عَفَا اللّٰهُ عَنۡهَا‌ ؕ وَاللّٰهُ غَفُوۡرٌ حَلِيۡمٌ ۞

خبر کی تفصیل

راشد مناز روڈ پر مڈ سٹی کے نام سے جالی پروجیکٹ جاری

خبر کی ویڈیو

اپ لوڈ کی تاریخ : Jul/24/2023

کراچی (اکبر بیگ)
گلستان جوہر راشد منہاس روڈ پر نئی پیکنگ میں پرانا مال بکنے کے لئے تیار جی ہاں حال ہی میں راشد منہاس روڈ پر واقع الہ دین پارک اور اس کے اردگرد کی زمین کو کورٹ کے آرڈر سے خالی کروایا گیا تھا لیکن کورٹ کے آرڈر کو مقامی بلڈر نے ہوا میں اڑ آتے ہوئے رویل اسٹار کے نام سے شروع کیے گئے پروجیکٹ کو مڈ سٹی کے نام سے پھر لانچ کر دیا اور لوگوں کو بے وقوف بنا کر ان سے پیسے ہتھیانے لگا سرکاری ادارے خاموش تماشائی بن کر لوگوں کو لوٹتے ہوئے دیکھ رہے ہیں لیکن کوئی کچھ کرنے کو تیار نہیں جو کہ ایک بڑا سوالیہ نشان ہے جی ہاں گلستان جوہر دے اوکے واڑی مین راشد منہاس روڈ پر پلاٹ نمبر 317 اے پر مقامی بلڈر اور سرکاری اداروں کی ملی بھگت سے لوگوں کو کروڑوں روپے کا چونا لگانے کا حیرت انگیز انکشاف جس زمین کو کورٹ کے آرڈر سے لینڈ مافیا سے واگزار کروایا گیا تھا اسی زمین پر مقامی بلڈر نے مڈ سٹی کے نام سے ایک نیا پروجیکٹ لانچ کر دیا اور لوگوں کو کروڑوں روپے مالیت میں فلیٹ فروخت کرنے لگا یاد رہے یہ پلاٹ 317 اے وہی پلاٹ ہے جہاں پر اس سے پہلے رویل سٹار کے نام سے مقامی بلڈر نے لوگوں کو بے وقوف بنا کر کروڑوں روپے ہتھیا لئے اور بھاگ گیا اب اسی زمین پر مڈ سٹی کے نام سے نیا پروجیکٹ لانچ کر دیا جو کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے حیرت انگیز طور پر اس پلاٹ پر غیر قانونی طریقے سے بجلی اور پانی کے کنکشن بھی کر دیئے گئے اور اس زمین پر ایک خوبصورت دفتر بھی لوگوں کو بیوقوف بنانے کے لیے بنا دیا گیا جب کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے صرف خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں ذرائع نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس زمین کا کیس کورٹ میں چل رہا ہے لیکن اس کو نظر انداز کرتے ہوئے زمین پر مقامی بلڈر نے غیر قانونی پروجیکٹ مڈسٹی کے نام سے چل رہا ہے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس غیر قانونی پروجیکٹ کو قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیسے روکتے ہیں تاکہ سادہ لوح لوگوں کو ان فراڈ بلڈروں سے بچایا جائے